پیر محل: 17 سالہ لڑکی سرجری کے ذریعے لڑکا بن گئی
نواحی گاؤں میں دلچسپ واقعہ
پیر محل (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی گاؤں میں 17 سالہ لڑکی اقرا سرجری کے بعد لڑکا بن گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود میں ممکنہ دراندازی کی اطلاعات کے پیش نظر امریکی سفارتخانے نے لاہور قونصلیٹ کے عملے کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا
سرجری کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق 17 سالہ اقرا کو طبی مسائل کے باعث ڈاکٹر کو چیک کروایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کرکے اسے لڑکا قرار دے دیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی پیدائش کے وقت لڑکا ہی تھی تاہم طبی مسائل کے باعث والدین کو علم نہیں ہوسکا، لہذا اب سرجری کرکے طبی مسائل کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر بلوچستان بھی آئینی ترامیم پر بول پڑے
تعلیم اور نام کی تبدیلی
خیال رہے کہ اقرار نے مقامی گرلز سکول سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہے۔ اقرا کا نام تبدیل کرکے ہمدان رکھ دیا گیا ہے۔
والدین کی خوشی
ہمدان کے والدین کا کہنا ہے کہ پہلے ان کے 2 بیٹے تھے لیکن اللہ نے انہیں ایک اور بیٹے کی نعمت سے نواز دیا ہے۔








