اسلامک سولیڈیرٹی گیمز 2025 سے وطن واپسی پر اتھلیٹس ارشد ندیم اور یاسر سلطان کا ایئرپورٹ پر لیسکو کی جانب سے والہانہ استقبال
آؤٹ کے ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامک سولیڈیرٹی گیمز 2025 سے وطن واپسی پر اتھلیٹس ارشد ندیم اور یاسر سلطان کا ایئرپورٹ پر لیسکو کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔ پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے بھی یہ والا پرفیوم چاہیے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر والا پرفیوم دیکھ کر مطالبہ کر دیا
لیسکو کی جانب سے اعزاز
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے اعلی حکام نے اسلامک گیمز کے فاتح ارشد ندیم کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے اپنے پیغام میں ارشد ندیم کو اسلامک گیمز میں مسلسل دوسری مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے پر ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیسکو اپنے صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے شعبہ میں بھی اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ، مزید 15ہزار 200 روپے فی تولہ مہنگا
یاسر سلطان کی تعریف
انجینئر رمضان بٹ نے سلور میڈل جیتنے والے یاسر سلطان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ لیسکو کے سپوت ارشد ندیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشکی میں آئل ٹینکرحادثے کا ایک اور زخمی چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی
فخر لیسکو کا پیغام
جی ایم ٹیکنیکل اور لیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر راۓ محمد اصغر اور لیسکو سپورٹس آفیسر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے فخر لیسکو ارشد ندیم کو سعودی عرب سے وطن واپسی پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر جی ایم ٹیکنیکل اور صدر لیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن راۓ محمد اصغر کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے اپنی محنت اور کارکردگی سے پاکستان اور لیسکو کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے۔
مستقبل کی امیدیں
ہمیں فخر ہے کہ ارشد ندیم جیسے قومی ہیرو لیسکو کے ساتھ منسلک ہیں اور امید ہے کہ وہ اسی طرح ملک اور لیسکو کا نام روشن کرتے رہیں گے۔ مزید برآں لیسکو بھی ہمیشہ کی طرح اپنے کھلاڑیوں کی ویلفیئر کے لیے مثبت اقدامات کرتا رہے گا۔








