ن لیگ کے امیدواروں کی ضمنی انتخاب میں کامیابی پر نواز شریف کا رد عمل سامنے آگیا
نواز شریف کا ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پیغام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر ن لیگ کے امیدواروں اور کارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں اختلافات، پارٹی کے واٹس ایپ گروپس میں سلمان اکرم راجا پر تنقید
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی محنت
لاہور سے جاری اپنے بیان میں میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی محنت اور بےلوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔
پاکستانی عوام کا انتخاب
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔








