پنجاب میں گندم کے پیداواری مقابلے 26-2025 کا اعلان، جیتنے والے کاشتکاروں کے لئے انعامات مقرر
پنجاب میں گندم کے پیداواری مقابلے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں گندم کے پیداواری مقابلے 26-2025 کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جیتنے والے کاشتکاروں کیلئے ٹریکٹرز سمیت لاکھوں کے انعامات رکھے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری کیلئے نامزدگی 3 سینئر ترین ججز میں سے ہوگی: مجوزہ ججز تقرری رولز جاری
انعامات کی تفصیلات
ہم نیوز کے مطابق ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبائی سطح پر پہلا انعام 85 ہارس پاور کا ٹریکٹر ہوگا، دوسرا انعام 75 ہارس پاور کا ٹریکٹر اور تیسرا 60 ہارس پاور کا ٹریکٹر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ، کسی بھی احتجاج یا جلسے پر پابندی
ضلعی سطح پر انعامات
ضلعی سطح پر پہلا انعام 10 لاکھ، دوسرا 8 لاکھ اور تیسرا 5 لاکھ روپے ہوگا۔ مقابلے میں حصہ لینے کیلئے 5 ایکڑ یا زائد رقبہ لازمی ہونا چاہیے۔
درخواست کا طریقہ کار
درخواست فارم تحصیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر یا زراعت آفیسر کے دفتر سے دستیاب ہوں گے۔ اراکان اسمبلی، سرکاری افسران اور زراعت ملازمین مقابلے میں شامل نہیں ہوں گے۔








