پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کے پورٹل میں تکنیکی مسائل کے بعد درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی
پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز (STIs) کی بھرتی کے لیے پورٹل میں تکنیکی مسائل سامنے آنے کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 299 بچوں اور مریضوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ڈاکٹر کو سزا سنادی گئی
نئی تاریخوں کا اعلان
سما ٹی وی کے مطابق جاری کردہ مراسلے کے مطابق امیدوار اب 26 نومبر تک اپنی درخواستیں جمع کراسکیں گے جبکہ یکم دسمبر کو میرٹ لسٹ آویزاں کی جائے گی۔ حتمی امیدواروں کو 6 دسمبر کو بھرتی کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔
تکنیکی مسائل اور توسیع کی وجوہات
واضح رہے کہ 12 نومبر سے 21 دسمبر تک 15 ہزار امیدواروں کی بھرتی کے لیے درخواستیں کھولی گئی تھیں تاہم پورٹل میں بار بار آنے والی تکنیکی خرابیوں کے باعث محکمہ نے تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا۔








