افغانستان نے بھارتی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں 5 سال کی ٹیکس چھوٹ دینے کی پیشکش کردی
افغانستان کی بھارت کو سرمایہ کاری کی پیشکش
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان نے بھارتی سرمایہ کاروں کو سونے کی کان کنی اور نئے شعبوں میں 5 سال کی ٹیکس چھوٹ دینے کی پیشکش کر دی۔ افغانستان نے پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اینٹی اسٹبلشمنٹ نہیں، ناراضگی کی وجہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے کمپرومائز ہے: مظہر عباس
افغان وزیر تجارت کا دورۂ بھارت
اسی سلسلے میں بھارت کے 6 روزہ دورے پر موجود افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی نے نئی دہلی میں The Associated Chambers of Commerce and Industry of India کے زیر اہتمام منعقدہ سیشن میں بھارتی تجارتی حکام سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: قیدی سے ملاقات حال احوال کے لیے ہوتی ہے اگر اس سے انتشار اور تلخی بڑھے تو ریاست اور حکومت سخت فیصلے کرے گی،امیر حیدر ہوتی۔
سرمایہ کاری کے مواقع
جیو نیوز کے مطابق سیشن میں افغان وزیر تجارت نے بھارتی حکام سے کہا کہ افغان حکومت نئے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو 5 سال کی ٹیکس چھوٹ دینے کے لیے تیار ہے، جس میں سونے کی کان کنی بھی شامل ہے۔ انہوں نے بھارتی حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے تجارت میں کچھ رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا اور نجی ٹی وی کے اینکر کی جانب سے سنسنی خیزی کی ناکام کوشش کی گئی: عظمیٰ بخاری
کمپنیوں کے لیے ٹیرف اور ٹیکس کی سہولیات
افغان وزیر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں اور یہاں مقابلہ بہت کم ہے۔ آپ کو ٹیرف سپورٹ ملے گی جو کمپنیاں نئے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہیں گی، انہیں 5 سال کی ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل
مشینری کی درآمد پر خصوصی ٹیرف
افغان وزیر تجارت نے کہا کہ اگر بھارتی کمپنیاں سرمایہ کاری کے لیے مشینری درآمد کریں تو صرف ایک فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔ افغان وزیر کا کہنا تھا کہ سونے کی کان کنی کے لیے تکنیکی اور پیشہ ور ٹیم یا کمپنیاں درکار ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈے 60 روپے فی درجن مہنگے، مرغی کا گوشت 970 روپے فی کلو ہو گیا
دو طرفہ تجارت کی بہتری کے لیے اقدامات
انہوں نے درخواست کی کہ بھارتی کمپنیوں کی ٹیمیں افغانستان بھیجی جائیں تاکہ وہ تحقیقی کام کریں اور پھر کام کا آغاز کریں۔ شرط یہ ہے کہ کام ملک کے اندر پروسیس کیا جائے تاکہ ملازمتیں پیدا ہوں۔ افغان وزیر نے مزید کہا کہ معمولی رکاوٹیں دور کی جائیں تاکہ دو طرفہ تجارت کو فروغ دیا جا سکے۔
بھارت اور افغانستان کے تعلقات کی اہمیت
افغان وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں۔ کچھ چھوٹے مسائل جیسے ویزا، ایئر کارگو اور بینکنگ ٹرانزیکشنز ہیں جو اس عمل کو متاثر کرتے ہیں۔ ان مسائل کو حل کرنا ضروری ہے تاکہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بہتر بنایا جا سکے۔








