سندھ سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے” کرارا جواب” دیدیا
وزیر اعلیٰ سندھ کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سندھ کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، ٹریول گینگ کا مبینہ کارنامہ، عمرے پر جانے والی فیملی سعودی عرب میں پھنس گئی
سوشل میڈیا پر بیان

سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر دفاع کو جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ سے ناواقف ہیں۔ سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کا بیان سفارتی طور پر غیرذمہ دارانہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Indian Female Wrestler Defeats BJP in State Elections
حقیقت کا واضح بیان
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر دفاع اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دیں اور ہمارے متعلق دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سندھ نے قیام پاکستان سے بھی پہلے 1936 میں بمبئی پریذیڈنسی سے علٰیحدگی اختیار کی تھی اور سندھ کے عوام نے اپنی خودمختاری، وقار اور اپنی سیاسی شناخت کو ترجیح دی تھی۔
سندھ کی حیثیت
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ اور ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ سندھ کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے اور ہمیشہ پاکستان کا حصہ رہے گا۔








