تھائی لینڈ، مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات سے قبل اٹھ کھڑی ہوئی
حیران کن واقعہ تھائی لینڈ میں
بنکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھائی لینڈ میں مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات سے کچھ دیر قبل اٹھ کھڑی ہوگئیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نجی حج سکیم بحران، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم کو خط لکھ ڈالا
واقعے کی تفصیلات
خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ بنکاک کے مضافات میں واقع صوبہ نونتھابوری میں بدھ مت کے مندر میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
تابوت میں حیرت انگیز آواز
خاتون کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے جب انہیں مندر میں لایا گیا تو اچانک تابوت ہلنے لگا اور اندر سے آواز سنائی دی جسے دیکھ کر مندر کا عملہ حیران رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ابراہیم علی خان نے پلک تیواری کیساتھ افیئر پر خاموشی توڑ دی
خون کے تعلقات اور بیماری
مندر کے عملے نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ 65 سالہ خاتون کے بھائی اسے آخری رسومات کے لیے لائے تھے۔
خاتون کے بھائی مونگکول نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی بہن تقریباً دو سال سے بستر مرگ پر تھیں، بہن کی طبیعت اچانک بگڑنے کے بعد وہ بے ہوش ہوگئیں جس پر انہیں گمان ہوا کہ وہ انتقال کرگئی ہیں۔
علاج اور مدد
خبر رساں ادارے کے مطابق مندر سے خاتون کو فوراً ایمبولینس بلاکر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے، مندر انتظامیہ نے خاتون کے علاج کا خرچ اٹھانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔








