صدر آصف زرداری نے زندگی میں تقریباً سب کچھ حاصل کر لیا، لیکن ان کی آخری خواہش کیا ہے؟ سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے بتا دیا۔
رؤف کلاسر کا انکشاف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار رؤف کلاسر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی آخری خواہش کے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی سیاسی میدان میں نئی انٹری؛ الیکشن کمیشن نے نئی جماعت رجسٹر کرلی
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد
نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے پروگرام مدمقابل میں اینکرپرسن ربیعہ خان نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کے ساتھ اتحاد قائم رکھنے کیلئے کیا مانگ سکتی ہے؟ ویسے تو پیپلز پارٹی نے خود کو محفوظ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی ناجائز کام کسی کو کبھی نہیں کہوں گا اور نہ ہی آپ سے کسی ناجائز بات کی توقع رکھوں گا، میرے دفتر سے آیا ٹیلی فون نہ سننا یا کال بیک نہ کرنا ناقابل معافی ہے۔
انسانی خواہشات کا اختتام
رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ انسان اگر اتنا مطمئن ہوتا تو زندگی میں یہ سارے پھڈے اور فسادات نہیں ہوتے، انسانی خواہشات کا کوئی اختتام نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4 ارب 15کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
قرآن کی ایک آیت
ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی ایک آیت ہے جس کا ترجمہ ہے کہ کثرت کی خواہش تمام قبر تک لے گئی، انسان مرتے دم تک خواہشات سے باز نہیں آتا، جب تک قبر کی مٹی منہ بھرے تو بھرے ہمارا، باقی دنیا تو نہیں بھر سکتی، انسان کبھی مطمئن نہیں ہوتا، سیاستدان کو کبھی مطمئن ہو ہی نہیں سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’وکی ڈونر‘ کے کامیابی نے دماغ خراب کردیا تھا، ایوشمان کھرانہ کا پہلی بار اعتراف
زرداری کی سیاسی کامیابیاں
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری دوسری بار صدر بن گئے، یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ بن گئے، دو صوبوں کے گورنرز لے لئے، کشمیر میں حکومت بنالی، ابھی گلگت بلتستان پر آنکھ لگائے بیٹھے ہیں، سندھ ان کے پاس ہے، لیکن ابھی ان کی ایک خواہش رہتی ہے وہ بھی بلاول بھٹو کو وزیراعظم پاکستان بنانے کی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پٹرول پر مختلف ٹیکس ملا کر تقریباً 120 روپے وصول کر رہی ہے، وزرا، سرکاری افسروں کی مفت پٹرول کی سہولت ختم ہونی چاہئے، حافظ نعیم الرحمان
سیاستدانوں کی قربانیاں
رؤف کلاسرا نے کہا کہ نوازشریف نے اپنی ہی زندگی میں مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنوا لیا، مریم نواز کی پاور کوریڈور میں انٹری ہو گئی، آصف زرداری اپنی ہی زندگی میں کوشش کریں گے کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم کی کرسی پر بٹھا کر جائیں۔ یہ ان کیلئے بڑا آزمائش کا وقت ہوگا کہ وہ کیا قربانی دیتے ہیں۔
ٹویٹر پر بیان
صدر زرداری کی آخری خواہش کیا ہے؟
صدر زرداری نے اس زندگی میں تقریبا سب کچھ حاصل کر لیا۔ خود دوسری دفعہ صدر بن گئے، چیرمین سینٹ، دو گورنرز، چوتھی دفعہ سندھ حکومت لے لی، آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنوا لیا، گلگت بلستان وزیراعلی پر بھی آئندہ نظر رکھنے کے باوجود ابھی بھی ان کی زندگی کی… pic.twitter.com/nRHe4aOFFu
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) November 24, 2025








