نسیم شاہ نے نوجوان لڑکی کی سیلفی لینے کی خواہش والد کی ڈانٹ سے ڈر کر مسترد کر دی
نسیم شاہ کی معصومانہ انکار
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے لڑکی کی سیلفی لینے کی معصومہ خواہش ابو کی ڈانٹ سے ڈرتے ہوئے مسترد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بیان مرصوص نے دشمن کو دہلا دیا، بھارتی سٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا
مداحوں کے ساتھ سیلفی لینے کا جذبہ
تفصیلات کے مطابق مداحوں کا اپنی پسندیدہ شخصیات یا کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفی بنانا معمول کی بات ہے، پاکستان میں کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد اپنے قومی ہیروز کے ساتھ سیلفی بنانے کو اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس کے کتنے پیسے خرچ ہوئے؟
میدان میں دلچسپ واقعہ
حال ہی میں سہ ملکی سیریز کے میچ کے بعد قومی کرکٹر نسیم شاہ میدان میں موجود شائقین سے بات چیت کرنے اسٹینڈ کے قریب گئے تو مداح ان کی تصاویر بنانے لگے۔ ایسے میں ایک مداح لڑکی نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی فرمائش کردی جس پر نسیم شاہ نے معصومیت بھرے انداز میں کہا کہ ’یار گھر سے ڈانٹ پڑے گی، قسم سے سچ بتا رہا ہوں، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں‘۔ ان کے معصومانہ انداز نے وہاں موجود تمام لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔
سوشل میڈیا پر اشتراک
Abu bhot dante ge ????#PakistanCricket #cricket pic.twitter.com/cAmz9UZRxJ
— Urooj Jawed???????? (@uroojjawed12) November 24, 2025








