مسلم لیگ (ن) کی طرف سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی،راجہ پرویز اشرف بول پڑے
اسلام آباد کی سیاسی صورتحال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی طرف سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی، سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کھل کر بول پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹرز پریکٹس کے دوران پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ رابطے اور تصاویر لینے سے بھی ہچکچا نے لگے
پیپلز پارٹی کے تحفظات
’’جنگ‘‘ کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کے تحفظات پر تشویش ہے، این اے 185 ڈی جی خان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کے تحفظات پر تشویش ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اس معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی، حکومتی اتحادی ہونے کے باوجود یہ صورتحال کیوں پیدا ہوئی؟
یہ بھی پڑھیں: کیٹی پیری سے رومانوی تعلقات، جسٹن ٹروڈو کی سابقہ اہلیہ کا ردِعمل آگیا
الزامات اور تحقیقات کا مطالبہ
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دوست محمد کھوسہ نے دھاندلی کے سنجیدہ الزامات لگائے ہیں، (ن) لیگ اور پی پی کے درمیان یہ معاہدہ تھا کہ رنر اپ ضمنی الیکشن لڑے گا اور دوسری جماعت حمایت کرے گی۔
چیف الیکشن کمشنر سے درخواست
پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر صاف شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرا کے ایکشن لیں۔








