پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
کامیاب تجربہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، یہ جدید میزائل سمندری اور زمینی اہداف کو انتہائی درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نازیبا ویڈیوز کس نے وائرل کی تھیں؟ اداکارہ و ماڈل متھیرا نے انکشاف کردیا
تجربے کا مشاہدہ
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کے علاوہ سینئر سائنس دانوں اور انجینئرز نے تجربہ دیکھا، تجربہ تکنیکی مہارت اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے عزم کا روشن ثبوت ہے۔
مبارکباد کے پیغامات
صدر مملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔








