کرپشن سکینڈل؛ این سی سی آئی اے کے ملوث افسران کے بیرون ملک سفر پر پابندی
پابندیاں عائد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ملوث افسران کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی چاولوں نے عالمی منڈی میں دھوم مچادی، مانگ میں غیر معمولی اضافہ
فہرست میں نام شامل
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 10 افسران کے نام پی این آئی ایل میں شامل کر دیے گئے ہیں جب کہ بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے 3 فرنٹ مینوں کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میچ کے دوران شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا، سینئر امپائر ہلاک
مالی ریکارڈ اور گرفتاری کی تیاری
اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کا اکاؤنٹ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے اور مالی معاونت کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے، جس کے بعد گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ایف آئی اے سے رابطے
ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان نے شامل تفتیش ہونے کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے۔ اُدھر سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھی آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے پیشرفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔








