بھکر میں اغوا اور قتل کیس کا ڈراپ سین، بیوی اور آشنا ہی شہری کے قاتل نکلے
بھکر میں میاں بیوی کے اغوا کا معمہ
بھکر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع بھکر کی آفیشل کالونی میں میاں بیوی کے اغوا کا معمہ حل ہو گیا۔ بیوی اور اس کا آشنا شہری محمد عمران کے قاتل نکلے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی نہ ہونے پر 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلا قرار دے دیا
پولیس کا کارروائی کا آغاز
پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کی لاش برآمد کر لی، لاش حیدرآباد تھل کے ریگستان کے ٹیلے میں دفن کی گئی تھی۔
ڈی پی او کا بیان
ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق نے کہا کہ پولیس نے ایک ہفتے کی انتھک محنت کے بعد اندھے قاتل کا سراغ لگایا۔ بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر (محمد عمران) کو قتل کیا۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔








