ٹرائی سیریز: پاکستانی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کے امکانات، آج کون ہوگا ’’ان ایکشن‘‘؟ جانیے
بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹرائی سیریز میں سری لنکا کے خلاف آج کے میچ میں پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم کو آرام کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، 3 بچوں سمیت کار چوری کرکے فرار ہونے والے ملزمان پکڑے گئے
متبادل کھلاڑیوں کی معلومات
’’جیو نیوز‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بابر اعظم کو نہ کھلانے کی صورت میں حسن نواز نمبر 5 پر کھیلیں گے، جب کہ کپتان سلمان علی آغا نمبر 3 پر کھیل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانیٔ پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی موجودگی کیوں قبول نہیں کر رہے؟ ہم آپ کی رپورٹس پر اعتبار نہیں کریں گے: علیمہ خان کھل کر بول پڑیں
فاسٹ بولرز کی واپسی
آج کے میچ کے لیے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی واپسی متوقع ہے جبکہ وسیم جونئیر اور سلمان مرزا کو بٹھانے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ، سفاک ماں نے 4 سالہ بیٹی کو قتل کر ڈالا، ملزمہ گرفتار
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز
پاکستان سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آج پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ڈاکہ ڈالنے کا ڈرامہ رچانے والا کورئیر کمپنی کا رائڈر گرفتار
میچ کی اہمیت
اگر سری لنکا یہ میچ جیت لیتا ہے تو فائنل میں جگہ بنا لے گا، ورنہ ہار کی صورت میں فائنل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میچ کی تفصیلات
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔








