جنرل ساحر شمشاد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سبکدوشی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا؟ جیسن گلیسپی نے انٹرویو میں بتا دیا
27ویں آئینی ترمیم کا اثر
27ویں آئینی ترمیم کے تحت ان کی سبکدوشی کے ساتھ ہی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) کا عہدہ بھی ختم ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی سی سیالکوٹ نے سیلاب متاثرہ 26 سرکاری اسکولز میں 11 اور 12 ستمبر کو تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
عہدے کی مدت اور خدمات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا 3 سال عہدے پر رہنے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ جنہوں نے پاک فوج میں 40 سالہ شاندار عسکری خدمات مکمل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ میں اہم اجلاس، کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل میانوالی کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز کی تعیناتی کی منظوری
جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا کردار
جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ایک اِنٹر سروسز فورم تھا جو تینوں مسلح افواج کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کےلیے کام کرتا تھا۔
آرمی چیف کا نیا کردار
پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ 27ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کردیا گیا جبکہ آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔








