بہاولپور:مساج سنٹر میں نصیبو لعل کا گانا چلانے پر مقدمہ درج
بہاولپور میں مساج سنٹر پر کارروائی
بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ بغداد الجدید پولیس نے مساج سنٹر میں نصیبو لعل کا گانا "منجی اک تے جوانیاں دو" چلانے پر مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب دنیا کے نمبرون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے۔
مقدمے کی تفصیلات
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ٹچ سپا نامی مساج سنٹر میں لاؤڈ سپیکر پر یہ گانا چلایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ یہاں جسم فروشی بھی ہورہی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی ہاوس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ علی امین کا انتہائی قیمتی سامان غائب
پولیس کارروائی
پولیس جب پہنچی تو دو افراد کھڑکی میں ڈیک پر یہ گانا چلا رہے تھے جبکہ ایک شخص دو خواتین کے ساتھ مساج کے نام پر نامناسب حرکات کر رہا تھا۔ ایک شخص پولیس کے آنے پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
قانونی کارروائی
پولیس نے ملزمان کے خلاف ساؤنڈ سسٹم ایکٹ اور عوامی مقام پر فحش حرکات کی دفعہ 294 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔








