بہاولپور:مساج سنٹر میں نصیبو لعل کا گانا چلانے پر مقدمہ درج
بہاولپور میں مساج سنٹر پر کارروائی
بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ بغداد الجدید پولیس نے مساج سنٹر میں نصیبو لعل کا گانا "منجی اک تے جوانیاں دو" چلانے پر مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے چند سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن اُن کی بے شمار خدمات ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اقرار الحسن
مقدمے کی تفصیلات
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ٹچ سپا نامی مساج سنٹر میں لاؤڈ سپیکر پر یہ گانا چلایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ یہاں جسم فروشی بھی ہورہی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پیسے دیتے جائیں اور کاروبار کرتے جائیں “میں رشوت نہیں دے سکا میرا کاروبار بند ہوگیا” ریڑھی والے کی بد دعائیں۔۔۔
پولیس کارروائی
پولیس جب پہنچی تو دو افراد کھڑکی میں ڈیک پر یہ گانا چلا رہے تھے جبکہ ایک شخص دو خواتین کے ساتھ مساج کے نام پر نامناسب حرکات کر رہا تھا۔ ایک شخص پولیس کے آنے پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
قانونی کارروائی
پولیس نے ملزمان کے خلاف ساؤنڈ سسٹم ایکٹ اور عوامی مقام پر فحش حرکات کی دفعہ 294 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔








