وائٹ ہاؤس حملے میں زخمی خاتون نیشنل گارڈ دم توڑ گئی
افغان شہری کی فائرنگ: نیشنل گارڈ کی ہلاکت
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وائٹ ہاؤس کے قریب گزشتہ روز افغان شہری کی فائرنگ سے خاتون نیشنل گارڈ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی، شناخت بیس سال کی سارہ بیک اسٹورم کے نام سے ہوئی۔ چوبیس سال کے اینڈریو وولف کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شامی حکومت اور امریکی حمایت یافتہ ایس ڈی ایف میں جنگ بندی ہوگئی۔
صدر ٹرمپ کا بیان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ حملہ آور بھی شدید زخمی حالت میں ہے۔ ہم ملزم کے فیملی بیک گراؤنڈ کی جانچ کر رہے ہیں۔ غیر قانونی طور پر امریکہ آنے والوں کی سرگرمیاں مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اب تک جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان گرفتار ہو گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
فوجی تیاریوں کا اعلان
امریکی صدر نے مزید کہا کہ فورسز وطن کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ کچھ دیر پہلے مزید بی ٹو بمبار طیاروں کا بڑا آرڈر دیا ہے۔ پائلٹ سے بھی ملاقات ہوئی، وہ سب ٹام کروز کی طرح ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانیے
تحقیقات میں پیشرفت
حملے کی تحقیقات میں تیزی آ گئی، افغان حملہ آور واشنگٹن میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ ایف بی آئی نے رحمان اللہ کے گھر پر چھاپہ مارا، جس میں الیکٹرانک آلات، موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور آئی پیڈز قبضے میں لے لیے گئے۔ رشتے داروں سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا طلال چوہدری کے خلاف کیس کا حکم نامہ جاری
رحمان اللہ کی پس منظر
حکام کے مطابق رحمان اللہ 2021 میں امریکہ آیا، اُسے افغانستان میں سی آئی اے کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے ویزہ دیا گیا۔ ملازمت کے دوران ملزم کا ریکارڈ کلیئر تھا، اور امریکہ آنے سے پہلے تمام شرائط بھی مکمل کیں۔ واقعے کے بعد اسائلم سیکر اور بعض گرین کارڈ ہولڈرز کی نگرانی سخت کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
نئی جانچ کی ہدایت
امریکی صدر کی ہدایت پر 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کی دوبارہ جانچ ہوگی۔ لسٹ میں افغانستان، ایران، لیبیا، یمن، سوڈان اور صومالیہ سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔
اہلکاروں کی تعیناتی
وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے واشنگٹن میں 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کا کہنا ہے کہ بظاہر حملہ آور ایک ہی تھا جس نے گھات لگا کر فائرنگ کی۔ یہ ہماری قومی سلامتی کا معاملہ ہے، اور مختلف ایجنسیاں واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔








