متحدہ عرب امارات میں مقیم کرسچین کمیونٹی نے امارات کا 54 واں نیشنل ڈے منایا
مسیحی کمیونٹی کا قومی دن کا جشن
دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی مسیحی کمیونٹی نے شارجہ کے ایک ہوٹل میں امارات کا 54 واں نیشنل ڈے بھرپور انداز میں منایا۔ اس تقریب میں کرسچین کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران، اسرائیلی جنگ نئے انداز سے ہماری دہلیز پہ آگئی تھی: سینیٹر عرفان صدیقی
شرکاء اور مقررین
نیشنل ڈے کی تقریب میں کئی معروف علامتیں موجود تھیں، جن میں پادری حارث حسین، پادری ڈینیئل، پادری مائیکل، پادری آصف ہارون اشعر، پادری عامر مسیح، پادری نعمان ستار، پادری کیروبا سیرل، پال اینجل، ورشپ سمیر، روبی جاوید، شاہد پرویز اقبال، عظیم یونس، پادری احسان بھٹی، پادری سیرل، پادری عقیل ناصر، پادری نیلم، پادری ولسن جارج، مبشر سیموئیل، اور مسلم لیگ ن کے منارٹی ونگ کے صدر جان قادر شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جس نے شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کیا ریاست اس شخص کو ٹریس کر کے کارروائی کرے گی، عطا اللہ تارڑ
دعائیں اور خیالات
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی حکومت، عوام اور حکمرانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مقررین نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات دیرینہ اور مضبوط ہیں۔ ہم یو اے ای کے عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور اس ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعا گو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کے اسٹار کرکٹر ڈیوڈ ویسا پی ایس ایل 11 سے دستبردار
خصوصی مبارکباد
مقررین نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کے 54 ویں نیشنل ڈے کے موقع پر مبارکباد دیتے ہیں اور یہاں کے حکمرانوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہاں انتہائی پرسکون ماحول میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔
قانون کی پاسداری
مسیحی رہنما جان قادر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں رہتے ہوئے یہاں کے قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے۔








