اسماء فیاض اور ثاقب رحمت ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل تعینات
تعیناتی کا اعلان
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اکاؤنٹنٹس سروس کے 2 افسران اسماء فیاض اور ثاقب رحمت کو اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے دفتر میں ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے بعد امریکا متحرک ہوا: اسحاق ڈار
نئی ذمہ داریاں
اسماء فیاض کو ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل (پے رولز اینڈ اکاؤنٹس) جبکہ ثاقب رحمت کو ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل (ایڈمنسٹریشن) کا چارج دیا گیاہے۔ دونوں گریڈ 19 کے افسر ہیں۔
خوش آمدید اور نیک خواہشات
اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نغمانہ گل رخ فرید نے دونوں افسران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا، مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








