پنجاب کے 19 اضلاع میں سفر کو باعزت اور پرسکون بنانے کے لیے جدید بس شیلٹرز بنانے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا نیا اقدام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے شہریوں کے سفر کو باعزت اور پرسکون بنانے کے لیے 1362 بس شیلٹرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کے 19 اضلاع میں نئے، پائیدار اور خوبصورت بس شیلٹرز بنائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے 2021ء کے بعد سے کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک بھی چھکا نہیں مارا۔
اجلاس کی تفصیلات
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اضلاع میں بس شیلٹرز کے قیام کی ڈیڈ لائن طے کی گئی اور شیلٹرز کا ڈیزائن بھی منتخب کیا گیا۔ پر سکون اور باعزت سفر کی جلد از جلد سہولت کے لئے بس شیلٹرز 45 سے 60 دنوں میں مکمل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت کو بولڈ فیصلے کرنے ہوں گے، نہیں کرسکتے تو عہدہ چھوڑ دیں، علی محمد خان
کام کی رفتار
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تمام بس شیلٹرز مقررہ ایام میں مکمل کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے۔ پنجاب بھر میں 588 بس شیلٹرز کے قیام پر تیزی سے کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ 774 بس شیلٹرز کا ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
شہریوں کی سہولت
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بزرگ، مائیں اور دیگر شہریوں کا دھوپ یا سخت سردی میں انتظار کرنا برداشت نہیں۔ پہلی بار پنجاب کے اضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کے انقلابی فیز میں ہیں۔ خوبصورت اور جدید بس شیلٹرز شہریوں کی سہولت اور شہروں کے حسن میں اضافہ کریں گے۔








