ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
برج حمل: سیارہ مریخ (21 مارچ سے 20 اپریل)
اس وقت مالی معاملات میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ جس طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ پوری نہیں ہو رہی۔ آپ کو اپنے معاملات کا از سر نو جائزہ لینا ہوگا کہ کس مقام پر غلطی ہوئی ہے جو سلسلہ آگے بڑھنے نہیں دے رہا اور استخارہ بھی کر سکتے ہیں۔ ان دنوں مخالفین بھی سر جوڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ وہ بھی سازش کررہے ہیں۔ آپ صدقہ دیں اور یاحی یا قیوم کا ورد بھی جاری رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی کو احتجاج میں شرکت سے روک دیا
برج ثور: سیارہ زہرہ (21 اپریل سے 20 مئی)
آپ جس کو ان دنوں بہت قریب کررہے ہیں دیکھیں، کہیں وہ آپ کا دشمن نہ نکل آئے، اس بات کا خیال رہے۔ ان دنوں سازشی افراد اپنی چالیں چلنے میں مصروف ہیں۔ آپ کے لئے خطرات بہت زیادہ ہیں۔ آپ نے چاروں قل پڑھ کر اپنا حصار بنا کر چلنا ہے۔ یاحی یا قیوم کا ورد بھی زبان پر رکھیں اور حسب توفیق صدقہ بھی لازمی دیں۔ چند دنوں بعد نمازِ مغرب کے بعد گھر سے باہر مت نکلا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز، سخت سکیورٹی انتظامات
برج جوزہ: سیارہ عطارد (21 مئی سے 20 جون)
جس بھی سلسلے میں آپ پریشان ہیں وہ معاملہ انشاءاللہ اب حل ہوگا۔ آپ کے لئے اب بحکم اللہ آسانیاں پیدا ہوں گی اور جو رکاوٹیں مخالفین نے کھڑی کی تھیں وہ دور ہو سکیں گی۔ اس وقت مالی معاملات میں بہتری کا امکان اور جو رقم کسی جگہ بلاک تھی، وہ بھی مل جائے گی، جو لوگ روزگار میں بہتری حاصل کرنے کے لئے تبدیلی چاہتے ہیں، اللہ کا نام لے کر قدم اٹھا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایم ایس ٹی پی پاکستان کی جی ڈی پی اور بحری شعبے کی ترقی کے لیے نئے راستے کھولے گا: سربراہ پاک بحریہ
برج سرطان: سیارہ چاند (21 جون سے 20 جولائی)
آپ جس بھی مسئلے میں کافی دنوں سے پھنسے ہوئے تھے، انشاءاللہ اب اس سے نکلنے کا وقت قریب آ گیا ہے اور جو رکاوٹ دوسروں کی وجہ سے تھی وہ بھی اب ختم ہو رہی ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے کسی امید پر بیٹھے ہوئے تھے ان کی امید بھی بر آئے گی۔ ملازمت پیشہ افراد کے لئے من پسند جگہ تبادلے کی خوشخبری بھی ہے اور جو لوگ بے روزگار تھے، ان کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ان کو نہ تہذیب ہے نہ قانون کا احترام، یہ عدالتی احکامات کو نظرانداز کرتے ہیں، پشاور ہائیکورٹ، اعظم سواتی کی درخواست پر فریقین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
برج اسد: سیارہ شمس (21 جولائی سے 21 اگست)
آپ کو کاروباری حوالے سے اب اچھی خبریں ملیں گی اور جس بھی طرف سے کوئی آفر آئے اس کو قبول کر سکتے ہیں۔ ان دنوں اولاد کے حوالے سے بڑے فیصلے لینے کی ضرورت ہے اور ان کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھیں۔ کسی جگہ کوئی گڑبڑ تو ہے جو حالات کی خرابی کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ اگر آپ نے معاملات کو ایسا ہی چھوڑ دیا تو پھر مزید معاملات میں خرابیاں پیدا ہونے کا بڑا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمنیٰ زیدی نے ’’قرضِ جاں‘‘ میں ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیا؟ بڑا دعویٰ
برج سنبلہ: سیارہ عطارد (22 اگست سے 22 ستمبر)
جو بات ممکن نہیں تھی وہ اب انشاءاللہ ممکن ہو سکے گی اور وہ کام بھی اب آسان ہوگا جو کل تک مشکل لگ رہا تھا اور جس طرف سے پیسوں کے آنے کی امید تھی، انشاءاللہ وہ بھی پوری ہو سکے گی۔ جو لوگ کافی دنوں سے بے روزگار تھے، اب ان کا مسئلہ بھی حل ہوگا اور مناسب جگہ سے روزگار کی خبر چل جائے گی۔ اس وقت کاروباری معاملات میں خاصی بہتر کی امید نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی سلیکشن کمیٹی میں علیم ڈار، اظہر علی اور عاقب جاوید کو شامل کرنیکا فیصلہ
برج میزان: سیارہ زہرہ (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
بار بار صحت کے حوالے سے مشکل ہو جاتی ہے اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں، ناکامی ملتی ہے جیسے کسی نے بلاک کرکے رکھ دیا ہو۔ اس لئے آپ کو چاہیے کہ استخارے کی مدد لیں اور اپنا صدقہ دیں۔ معلوم کرنا ضروری ہے کہ روز روز کس وجہ سے ایسا ہو رہا ہے، آپ بھی چند دن خاموشی سے گزاریں اور بعد نمازِ مغرب گھر سے ضروری کام کے سوا مت نکلیں۔ نظر بھی روزانہ اتاریں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکنیکل ہنر سیکھا کر ہزاروں بچوں کی زندگی بدلنے والا ادارہ یونائٹڈ کالج کا لاکھوں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا عزم
برج عقرب: سیارہ مریخ (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
آپ انجانی سی بندش کا شکار معلوم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے تقریباً ہر کام میں رکاوٹ محسوس ہو رہی ہے اور نقصانات کا الگ سامنا ہے۔ لگتا تو یہ ہے کہ ذاتی کسی غلطی کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔ اپنے تمام معاملات کا از سر نو جائزہ لیں، آپ کو اپنی غلطی دکھائی دے دے گی، پھر اس کی اصلاح کریں اور سچے دل سے توبہ بھی، انشاءاللہ آپ کے سارے مسئلے جلد حل ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو نے بسنت کے پیش نظر گرڈ اسٹیشنز پر سیفٹی نیٹ کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا، کل لاہور کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔
برج قوس: سیارہ مشتری (23 نومبر سے 20 دسمبر)
ایک بار پھر گھریلو ماحول بھی کشیدہ دکھائی دے رہا ہے اور باہر سے بھی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ان حالات میں صبر سے کام لینا ہے، کوئی جذباتی فیصلے نہیں کرنے اور ابھی خاموشی سے دن گزارنے کی ضرورت ہے۔ تین چار دن بعد صورتِ حال بدل جائے گی، مگر اتنا یاد رکھیں اپنوں میں اختلافات آپ کو برسوں تک ان سے الگ رکھنے پر مجبور کریں گے اور آپ اس وقت تک مکمل تنہا رہ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چین ایسے تمام اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو کسی ملک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتے ہوں: چینی صدر کا ایران، اسرائیل تنازعہ پر پہلا بیان
برج جدی: سیارہ زحل (21 دسمبر سے 19 جنوری)
یہ ہفتہ آپ کے لئے انشاءاللہ کافی معاملات میں بہتریاں لے کر آ رہا ہے۔ آپ بسم اللہ کرکے جس مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے، اس میں کامیابی ملے گی اور جو لوگ بھی زندگی میں رکاوٹیں کھڑی کررہے تھے، وہ اب خودبخود بھاگ جائیں گے۔ ان دنوں آپ کی مالی پوزیشن بھی مضبوط ہوگی اور قرض وغیرہ کے حوالے سے بھی آپ کو بہتری مل سکے گی۔ چھوٹے سفر بھی پیش آسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے
برج دلو: سیارہ زحل (20 جنوری سے 18 فروری)
آپ ان دنوں جن جن مشکلات کا شکار ہیں انشاءاللہ بڑی تیزی سے اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ پورا ہفتہ آپ کے لئے آسانیاں پیدا ہوتی رہے گی اور جہاں کسی فیصلے کو کرنے میں مشکل نظر آ رہی تھی وہ اب بڑا ہی آسان ہو جائے گا۔ جو لوگ کاروباری معاملات کو لے کر پریشان تھے ان کو اب آسانیاں ملیں گی اور سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا۔
برج حوت: سیارہ مشتری (19 فروری سے 20 مارچ)
بدنظری ہے اور واضح لگتا ہے کہ یہ بڑی شدید ہے۔ جو آپ کے تقریباً ہر کام میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ سورئہ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھا کریں اور اپنی نظر اتاریں، صدقہ دیں اور ان دنوں آپ جن برے خیالات میں گھرے رہتے ہیں اس سے باہر آئیں۔ سب سے بہترین راستہ نماز ہے اور ساتھ یا کریم یا سلام یا نصیریا ولی کی ایک تسبیح ہر نماز کے بعد پڑھا کریں۔








