روہت شرما نے شاہد آفرید ی کا طویل عرصے سے قائم ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

روہت شرما کا نیا ورلڈ ریکارڈ

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی بلے باز روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں 352 چھکے لگا کر سابق پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی کے 351 چھکوں کا طویل عرصے سے قائم ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے وزیراعظم کل کراچی کا دورہ کریں گے

پہلا میچ اور چھکے

جنوبی افریقہ سے جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں روہت شرما نے اوپنر کی حیثیت سے 57 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے بھی شامل تھے۔ 3 چھکوں کے ساتھ روہت شرما کے ون ڈے انٹرنیشنل میں چھکوں کی تعداد 352 ہوگئی ہے جو کہ انہوں نے 269 اننگز میں لگائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج کو ہر ڈالر میں سے 70 سینٹ بھیجنے کا دور ختم ہو چکا ہے، کینیڈین وزیراعظم کا اعلان

پرانا ریکارڈ

ان سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس تھا جنہوں نے 369 اننگز میں 351 چھکے لگائے تھے۔ تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ہیں جنہوں نے 294 اننگز میں 331 چھکے لگا رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش عام انتخابات، بی این پی اتحاد نے 211 نشستیں جیت کر دو تہائی اکثریت حاصل کر لی

عمومی چھکے

ون ڈے کے ساتھ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے مجموعی چھکوں کی بات کی جائے تو اس فہرست میں روہت شرما پہلے سے ہی نمبر ون پوزیشن پر موجود ہیں۔ 38 سالہ روہت شرما نے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 645 چھکے لگائے ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں کی پوزیشن

اس فہرست میں روہت شرما کے بعد کرس گیل موجود ہیں جنہوں نے 553 چھکے لگائے ہیں۔ یہاں پر شاہد آفریدی 476 چھکوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں。

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...