نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں، 27 ویں ترمیم کے تحت چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف کے عہدے 2030 تک ساتھ چلیں گے، ماہرقانون احمد بلال محبوب
آرمی چیف کی مدت ملازمت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہر قانون احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت 26 ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں پہلے ہی 2027 تک بڑھائی جاچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ پی پی 139 کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ آگیا
نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ماہر قانون احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ اب کسی نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں ہے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف کے عہدے
احمد بلال محبوب کا مزید کہنا تھا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی پوسٹ اور آرمی چیف کا عہدہ ایک ساتھ چلے گا اور 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت یہ دونوں عہدے 2030 تک ایک ساتھ چلیں گے۔








