ایف آئی اے نے ایئرپورٹس پر پاکستانیوں کو آف لوڈ کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد اور پروپیگنڈا قرار دے دیں۔
تصريحات ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو آف لوڈ کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ صرف انہی مسافروں کو آف لوڈ کیا جاتا ہے جو مطلوبہ دستاویزات نہ رکھتے ہوں یا جن دستاویزات پر اعتراض ہو۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
ہر روز 60 سے 70 ہزار مسافروں کا سفر
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر روز 60 سے 70 ہزار مسافر ملک کے مختلف ائیر پورٹس کے ذریعے بیرون ملک جاتے ہیں۔ تمام مسافروں کو ائیر پورٹ پر مکمل تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کی شرح 0.6 فیصد ہے، جو کہ مسافروں کے مطلوبہ ایس او پیز پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ، زمبابوے نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
انسانی سمگلنگ کا مسئلہ اور پروپگینڈا
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ کرنے والے گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے بے بنیاد پروپگینڈا کر رہے ہیں، اور بے بنیاد الزامات سے ملکی اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایف آئی اے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی رہنمائی کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔
اس سبز پاسپورٹ کا وقار بڑھانے کے عزم
ایف آئی اے دنیا میں سبز پاسپورٹ کا وقار بڑھانے کے لیے تمام کوششیں جاری رکھے گا۔








