آپ کا آج (منگل) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
عرصہ دراز سے روزگار کے حوالے سے اہم خبر رکی ہوئی تھی۔ اب تبدیلی کی ہوا حل نکلی ہے تو آپ کو بڑا فائدہ ملے گا۔ ممکن ہے بیرون ملک سفر کا سلسلہ بھی جلد بن سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور خوشخبری، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
بس آج کا دن صبر سے کام لے لیں، انشاءاللہ آپ ہر مشکل سے اب نکل جائیں گے جو راستے بند تصور کررہے تھے وہ بھی اب کھل جائیں گے قدرتی مدد شامل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کی کتوں اور بلیوں کو نہ مارنے کی ہدایت
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک بار پھر صورت حال آپ کے خلاف جارہی ہے اپنوں کی طرف مخالفت بھی سامنے آ رہی ہے اور جو رکاوٹیں چل رہی ہیں اس خرابی کی ہے جو آپ نے پیدا کی۔ محتاط ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 304.5 ملین ڈالر مالیت کے 2 بڑے معاہدوں پر دستخط
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک دن کی بات نہیں آپ روزانہ کوئی نہ کوئی غلطی کر جاتے ہیں۔ پھر بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے۔ اس وقت آپ کو ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا بے حد ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قیامت کی نشانی؟ بھارتی لڑکی کی اپنے باپ سے مبینہ شادی کی ویڈیو وائرل
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی راہ میں شاید رکاوٹ نحوست کی وجہ سے ہے۔ آپ کو چاہیے کہ آپ تین یوم دو بھوکوں کو کھانا کھلائیں یا پھر پرندوں کو خوراک ڈالیں، آپ کا مسئلہ حل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے حکومت کا “بورڈ آف پیس” میں شمولیت کا فیصلہ مسترد کردیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کی صحت کا مسئلہ ہے۔ آپ کو صدقہ دینا ہے۔ پٹھوں، آنکھوں اور معدے کے امراض تنگ کر سکتے ہیں اور گھر میں بھی نحوست ہے، صدقہ دیں، یاحی یا قیوم کا ورد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے پوش علاقے سے لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اس وقت حالات کو حکمت عملی سے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے اگر آپ نے غصے سے کام لیا تو بنے بنائے کام بگڑ جائیں گے۔ اب یہ آپ پر ہے کہ کس طرح چلتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان نے فتنہ الخوارج کو خبردار کر دیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
نظر بد لگتی ہے جو ہر چیز کو بلاک کیے ہوئے ہے۔ آپ جس مسئلے کو لے کر پریشان چلے آ رہے ہیں۔ اسی وجہ سے ہے اپنا صدقہ دیں، نظر اتاریں، یاحی یا قیوم کا ورد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں انسدادگداگری مہم کے دوران 19 بھکاری گرفتار، ایک گداگر سے 11 ہزار درہم برآمد
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جن مشکلات سے گزر رہے ہیں۔ آپ کی ہمت ہے۔ آپ کو چاہیے کہ آپ اپنے معاملات چیک کریں اور صدقہ دیں جہاں غلطیاں ہیں وہاں اپنی اصلاح ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے سابق معروف کرکٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ جس بھی فیصلے کو کرنے میں جلدی کررہے ہیں ایسا نہ کریں، ورنہ نقصان ہوگا۔ اپنے سارے معاملات اللہ پاک پر چھوڑ دیں وہ انشاءاللہ سب کچھ بہتر فرما دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اب انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے لیے کسی وکیل کی ضرورت نہیں رہے گی، وزیر خزانہ نے بڑا اعلان کردیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو اس سمت جانے سے گریز کرنا چاہئے جہاں پہلے نقصان ہوا تھا۔ اب حالات بدل چکے ہیں۔ اپنی حفاظت آپ کی سب سے بڑی ذمہ داری ہوگی اس بات کا بہت خیال رکھیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ماضی سے اگر کچھ نہیں سیکھا تو آپ کی غلطی ہے اب دوبارہ اسی طرف جا رہے ہیں جو خود کے ساتھ زیادتی والی بات ہوگی۔ اس وقت آپ اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مار رہے ہیں۔








