آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کا آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان
آئی پی ایل کو ایک اور دھچکا
کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کو ایک اور دھچکا لگ گیا، آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر گلین میکسویل نے آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: صرف 12 سال کا پاکستانی بچہ جو امریکی یونیورسٹی میں ٹیچر بھی ہے، چھوٹی سی عمر میں بڑے بڑے کام کر لیے۔
گلین میکسویل کا اعلان
سوشل میڈیا پوسٹ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کئی یادگار سیزن کے بعد انہوں نے آئی پی ایل آکشن میں نام نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پہلی بار بھارت کی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیت لی
خوش نصیبی کا احساس
گلین میکسویل نے کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ کئی ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ایلیمنٹری ایجوکیشن) پنجاب شاہدہ سہیل کا میانوالی کے تعلیمی اداروں کا دورہ، صورتحال کا جائزہ لیا
سپورٹ کرنے پر شکریہ
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے مزید کہا کہ سپورٹ کرنے پر سب کا شکر گزار ہوں۔
دیگر کھلاڑیوں کا آئی پی ایل سے کنارہ کشی
واضح رہے کہ اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی اور انگلش آل راؤنڈر معین علی بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
فاف ڈوپلیسی اور معین علی آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل میں حصہ لیں گے۔








