پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق واریئر IX کا آغاز ہو گیا
مشترکہ فوجی مشق واریئر IX کا آغاز
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق واریئر IX کا آغاز ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مار خور عظیم الشان جانور اور پاکستان کے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے: وزیر اعلیٰ کا عالمی دن پر پیغام
انسداد دہشتگردی کی مشق کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشتگردی کے شعبے میں پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشق کا آغاز یکم دسمبر 2025 کو ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بزنس کونسل شارجہ اور تھائی پاکستان چیمبر آف کامرس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، معاہدہ تینوں ممالک کے کاروباری طبقوں کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گا، عبدالغفار
افتتاحی تقریب اور شرکت کنندگان
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ مشق واریئر IX کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی، جہاں منگلا کور کے کمانڈر، پی ایل اے ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف سٹاف اور پاکستان و چین کے دیگر سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ سے دستبرداری کا باضابطہ اعلان کردیا
مشق کا مقصد
مشق کا مقصد باہمی تعاون میں اضافہ اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری حاصل کرنا ہے، جبکہ جدید جنگی تقاضوں سے متعلق بہترین تجربات کا تبادلہ بھی مقصد ہے۔
مشترکہ عزم کی تجدید
آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ مشق دونوں برادر ممالک کے درمیان سالانہ بنیادوں پر ہونے والی انسداد دہشتگردی مشقوں کا نواں سلسلہ ہے۔ واریئر IX مضبوط عسکری روابط کا عملی مظہر ہے، اور یہ خطے میں امن و استحکام اور سلامتی کے لئے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی تجدید کرتی ہے۔








