نامکمل یا بوگس دستاویزات کے حامل مسافر کو ہرگز سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان کی عزت ہم سب کی عزت ہے: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ کا ایئرپورٹ دورہ
لاہور (طیبہ بخاری سے) وفاقی وزیرِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وطن کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سفری دستاویزات والے مسافر کو سفر سے نہ روکا جا رہا اور نہ ہی روکا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں اوور سپیڈنگ کرنے والوں اور نابالغ ڈرائیورز کیخلاف حکم آ گیا
محسن نقوی کی ایئر پورٹ میں موجودگی
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لاہور ایئر پورٹ کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے علی ضیاء اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس میاں محبوب احمد سے 2 ملاقاتیں کیں اور انہیں مجوزہ تھنک ٹینک کی رہنمائی کی درخواست کی، انہوں نے مسرت کا اظہار کیا
اسکریننگ اور امیگریشن کا جائزہ
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مسافروں کے امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا اور مسافر کی ٹریول ہسٹری اور شناختی کارڈ کو پاسپورٹس سے جوڑنے کے نظام کا مشاہدہ کیا اور تیز رفتار سسٹم پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے ذریعے فساد کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی: عظمٰی بخاری
مسافروں سے گفتگو
وزیر داخلہ بیرونِ ممالک جانے والے مسافروں سے ملے اور اِن سے امیگریشن پراسیس سے متعلق پوچھا۔ محسن نقوی بیرون ممالک سے وطن واپس آنے والے مسافروں کے امیگریشن کاؤنٹرز پر بھی گئے اور مسافروں سے امیگریشن پراسیس کے وقت کے بارے دریافت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور جھوٹ، ارنب گوسوامی نے بے بنیاد دعویٰ کیا،سچے ثابت ہوئے تو 1 کروڑ روپے دینے کو تیار ہوں”:حامد میر کا کھلا چیلنج
مسافروں کی رائے
ایئر پورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق مسافروں نے امیگریشن پراسیس پر اطمینان کا اظہار اور ایف آئی اے کے عملے کی تعریف کی۔ مسافروں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بتایا کہ صرف 2 منٹ میں امیگریشن کا عمل مکمل ہوا، آپ کے ایئرپورٹس کے دوروں سے امیگریشن پراسیس پہلے سے زیادہ بہتر ہوا ہے۔
وزیر داخلہ کا مؤقف
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نامکمل یا بوگس دستاویزات کے حامل مسافر کو ہرگز سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان کی عزت ہم سب کی عزت ہے۔








