عظمیٰ خان کی بھائی سے ملاقات کس کے رابطوں کے باعث ممکن ہوئی؟ذرائع نے نام بتا دیا
اسلام آباد میں اہم ملاقات
عظمیٰ خان کی بھائی سے ملاقات کس کے رابطوں کے باعث ممکن ہوئی؟ ذرائع نے نام بتا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھاکر 5 سال کرنے کا بل منظور
بیرسٹر گوہر کا کردار
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عظمیٰ خان کی اپنے بھائی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات بیرسٹر گوہر کے رابطوں کے باعث ممکن ہوئی۔ ملاقاتوں میں ڈیڈ لاک چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے باعث ختم ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کی بہن کی بالی ووڈ میں دھواں دار انٹری، فلم کا ٹیزر جاری
ہمشیرہ کا اہم بیان
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے بیرسٹر گوہر کو ملاقات کا کہا گیا، انہوں نے کہا کہ بہنوں کا زیادہ حق ہے۔
ملاقات کے نتائج
واضح رہے کہ بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف سے ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس کے بعد عظمیٰ خان نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے عظمیٰ خان کو بانیٔ پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملنے دیا لیکن علیمہ خان اور نورین نیازی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی۔








