پشاور: 10 سالہ بھتیجی سے زیادتی اور قتل کا الزام، ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کے علاقے یکہ توت میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، لاکھوں افراد بے گھر
پولیس کا دعویٰ
روزنامہ جنگ کے مطابق، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کو جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے لے جاتے ہوئے اس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
ملزم کے خلاف الزامات
واضح رہے کہ ملزم پر اپنی 10 سال کی بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا۔








