دہشتگردی کو شکست دیکر ہر حال میں امن بحال کریں گے: وزیر اعلیٰ کے پی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا عزم
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے ایمان، حوصلے اور عزم سے دہشتگردی کو شکست دیکر صوبے میں ہر حال میں امن بحال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ٹرمپ کی نئی ٹیم کی ترجیحات میں پاکستان اور بھارت شامل ہوں گے؟
پولیس فورس اور سول افسران سے خطاب
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کا کہنا تھا موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبرپختونخوا 4 دہائیوں سے دہشتگردی کی زد میں ہے، پولیس نے کم وسائل کے باوجود 21 سال دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، دہشتگردی کے خلاف قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ
پولیس کی جوانمردی کی تعریف
ان کا کہنا تھا جس جوانمردی سے پولیس دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے، اللہ تعالی کی رضا اور عوام کے مفاد کیلئے لڑیں گے تو جیت ہماری ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: دونوں میں تکرار ہوئی، ثنا نے کہا غصہ نہیں کرو، میں پانی لاتی ہوں، اس دوران تکرار زیادہ بڑھی تو ثنا نے کہا کہ گھر۔۔۔ مقتولہ ٹک ٹاکر کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی۔
امن بحالی کے اقدامات
سہیل آفریدی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا میں ہر حال میں امن بحال کریں گے، پولیس کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں، جدید اسلحہ اور اینٹی ڈرون سسٹم فراہم کیا جا رہا ہے، پولیس کو ہنگامی بنیادوں پر جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جا رہا ہے، وسائل کی کمی کو سکیورٹی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، ایمان، حوصلے اور عزم سے دہشت گردی کو شکست دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 21 دسمبر کو ملک گیر احتجاج ہوگا، جماعت اسلامی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، حافظ نعیم الرحمان
کرپشن کے خلاف سخت اقدامات
ان کا کہنا تھا افسران کے معاملات میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی مگر رزلٹ دینا ہو گا، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، کسی کو کوئی رعایت نہیں ہوگی، سرکاری افسران کی کارکردگی پرفارمنس انڈیکیٹرز سے ناپی جائے گی۔
عوامی ریلیف اور انصاف
وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا جن لوگوں کا کام انصاف دینا ہوتا ہے وہ نہیں دے پاتے جس سے چیزیں خراب ہوتی ہیں، ہم نےبانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینا ہے، ہم نے عوام کیلئے ہی فیصلہ سازی کرنی ہے۔








