حکومت نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کردی
حکومت پاکستان کی برطانیہ سے حوالگی کی درخواست
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتِ پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بھائی نے دوست سے شادی سے انکار پر سوتیلی بہن کو زہریلا کھانا کھلا کر مار ڈالا اور پھر خودکشی کرلی
ملاقات کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں پاک، برطانیہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس دوران وزیر داخلہ نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کے کاغذات برطانوی ہائی کمشنر کے سپرد کیے۔
یہ بھی پڑھیں: جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا گیا
وزیر داخلہ کا بیان
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں، ان کو فوری طور پر پاکستان کے سپرد کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لیے مسئلہ ہے۔
ٹھوس شواہد کی فراہمی
وزیر داخلہ نے پراپیگنڈا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے۔








