خیبرپختونخوا میں آج اور کل بارش اور برفباری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پشاور میں بارش کی پیش گوئی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں آج اور کل بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے تحت مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 41ویں ملت ٹریکٹرز گورنرز کپ گالف چیمپئن شپ کا آغاز کل سے ہو گا
پی ڈی ایم اے کی ہدایت
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت بالائی اضلاع میں بارش و برفباری متوقع ہے۔ پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، کرم، بنوں، ڈی آئی خان سمیت کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ ہے۔
نقصان کا خطرہ
بارش سے کمزور گھروں، بجلی کے کھمبوں، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو نکاسی آب کی صفائی اور عوام و سیاحوں کو بروقت آگاہی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔








