فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کی خبر فیک نیوز، نوٹیفکیشن جعلی نکلا۔
جعلی نوٹیفکیشن کی خبر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورس قرار دینے کی خبر فیک نیوز نکلی۔ خبر چلانے والے ٹی وی چینل نے بھی نوٹیفکیشن جعلی ہونے کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: صوبہ محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، گالم گلوچ سے حقوق حاصل نہیں کیے جاسکتے: فیصل کریم کنڈی
خبر کا پس منظر
نجی ٹی وی جیو نیوز نے خبر چلائی تھی کہ چیف آف DEFENCE فورسز کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس پر صدر اور وزیر اعظم کے دستخط ہیں۔ اس نوٹیفکیشن میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صاحبزاد حامد رضا نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
جعلی نوٹیفکیشن کی تصدیق
خبر چلنے کے کچھ ہی دیر بعد جیو نیوز نے قرار دیا کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس کی حکومتی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن، “را” کی لیک دستاویزات میں چونکا دینے والے انکشافات، بھارتی میڈیا کو کیا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔؟ جانیے
صحافی کی نشاندہی
دوسری جانب صحافی احمد وڑائچ نے ایکس پر اس جعلی نوٹیفکیشن میں تین غلطیوں کی نشاندہی کی ہے۔ احمد وڑائچ کے مطابق:
- عاصم منیر جنرل نہیں فیلڈ مارشل ہیں۔
- فیلڈ مارشل کے تمغے غلط لکھے ہیں، ہلال جرت کہاں ہے؟
- وزارت دفاع کے نوٹی فکیشن پر صدر اور وزیراعظم کے دستخط نہیں ہو سکتے۔
سوشل میڈیا پر بحث
اعزاز سید @AzazSyed نے جعلی نوٹیفکیشن پر خبر چلا دی۔ اس نوٹیفکیشن میں کئی غلطیاں ہیں
نمبر 1، عاصم منیر جنرل نہیں فیلڈ مارشل ہیں
نمبر 2، فیلڈ مارشل کے تمغے غلط لکھے ہیں، ہلال جرات کہاں ہے؟
نمبر 3، وزارت دفاع کے نوٹی فکیشن پر صدر اور وزیراعظم کے دستخط نہیں ہو سکتےاور بھی ہیں https://t.co/amGD2P4xin pic.twitter.com/sPokl88Kyj
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) December 4, 2025








