جلاؤ گھیراؤ کیس: اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع
انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے سمیت نو مئی کے چھ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے وقت سے پہلے قیمتیں بڑھا کر آئل کمپنیوں کو اربوں روپے کا غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا ہے، تیمور سلیم جھگڑا
عبوری ضمانت کی توسیع
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلہ کشمیر پر ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کے بعد ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں امریکی پرچم کی بے حرمتی
ملزمان کی پیشی
ملزمان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے، جن میں اعظم خان سواتی سمیت دیگر شامل تھے۔ پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس، کرامت کھوکھر، حافظ ذیشان بھی عبوری ضمانت کے لیے پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کے غزہ پر مکمل کنٹرول کا اعلان، پاکستان کا ردعمل بھی آگیا
تفتیشی رپورٹ
جے آئی ٹی کے تفتیشی افسران نے تفتیشی رپورٹ پیش کی، جس میں علیمہ خان اور عظمی خان سمیت تمام ملزمان کو گناہ گار قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس ؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی
مزید ملزمان
اعظم خان سواتی، جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، حافظ فرحت عباس، بلال اعجاز، رائے حسن نواز، علی امتیاز وڑائچ، محمد احمد چٹھہ، محمد اشرف سوہنا، رائے مرتضی اقبال سمیت دیگر نے بھی عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
مقدمات کی نوعیت
ملزمان نے مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے سمیت نو مئی کے دیگر مقدمات میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں.








