چینی کے ہول سیل ریٹ میں کمی
چینی کی قیمتوں میں کمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی کے ہول سیل ریٹ میں کمی آ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیو ویکسینیشن سے انکار دراصل بچوں کے بہتر مستقبل سے انکار ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
ہول سیل ریٹ میں تبدیلی
تفصیلات کے مطابق شوگر ڈیلر ایسوسی ایشن کے رکن عاصم شیخ کا کہنا ہے کہ چینی کی کرشنگ کے بعد ہول سیل ریٹ نیچے آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حرا مانی کا دلہن بن کر رقص، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سودوں کی صورتحال
عاصم شیخ نے "جیو نیوز" سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کا ہول سیل ریٹ 160 روپے کلو ہوگیا ہے جبکہ پرچون ریٹ 165 روپے کلو ہے۔ جنوری کے سودے میں چینی کی قیمت 144 روپے کلو طے پا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیلما پیڈ آؤٹ ڈور ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام
چینی کی فروخت اور قیمتوں کا تجزیہ
3 لاکھ میں سے 2 لاکھ ٹن امپورٹ چینی فروخت ہو چکی ہے۔ پہلے ملی بھگت سے چینی برآمد کروائی گئی، پھر یہاں قیمت بڑھا کر اربوں روپے کمائے گئے۔ بیوروکریسی نے 3 لاکھ ٹن چینی منگوا کر کروڑوں روپے کمائے۔
مستقبل کی توقعات
گنا اور چینی وافر ہے، امید ہے کہ قیمت مزید کم ہو جائے گی۔ شوگر ملوں والے اس سال اچھے گنے سے چینی بنا کر اضافی کمائیں گے۔








