ہمیں ذمہ داری دی جائے تو ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو کی پیش کش
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیش کش کی ہے کہ وفاق ہمیں ذمہ داریاں دے تو ہم ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے او پی ڈی بلاک کا افتتاح کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 2029 تک ملکی ترقی کی شرح 6 فیصد تک پہنچانے کا اعلان
افتتاحی تقریب کا پیغام
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے این آئی سی وی ڈی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے مفت عالمی معیار کو برقرار رکھ کر دنیا بھر میں نام روشن کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اور مالی وسائل کے حوالے سے باتیں بنائی جاتی ہیں مگر انہیں این آئی سی وی ڈی، جے پی ایم سی اور این آئی ایچ جیسے اداروں کی کامیابیاں نہیں نظر آتیں، پیپلزپارٹی اپنے منشور کے مطابق عوام کو جدید اور مفت علاج کی سہولیات گھروں کی دہلیز پر فراہم کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی ریلا جھنگ میں داخل، آج شام تک 10 لاکھ کیوسک کا ریلا ملتان سے گزرے گا
صوبوں کے وسائل اور وفاقی حکومت
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کے کچھ وزرا وفاق کے بحران کی بنیاد پر اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کو ملنے والے وسائل اور اختیارات واپس لینا چاہتے ہیں۔ یہ بحران اور مشکلات ہم سب کی ہیں جن سے مل کر لڑنا ہوگا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے پیش کش کی کہ وفاقی حکومت ہمیں ذمہ داریاں دے، ہم انہیں پورا کریں گے۔ صوبے میں رہنے والے محب وطن پاکستانی ہیں اور اپنے ملک کے لیے مزید کام کرنا چاہتے اور صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیف کمشنر پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن سینٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے حلف اٹھا لیا
ٹیکس کی ذمہ داری
بلاول بھٹو نے بتایا کہ سروسز سیلز ٹیکس پہلے ایف بی آر کرتا تھا پھر اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کی ذمہ داری بن گئی تھی۔ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا نے ایف بی آر کے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم اور بھی ٹیکسز وفاق کے لیے جمع کرنے کو تیار ہیں۔ یہ پیش کش کر چکا ہوں کہ حکومت ہمیں جنرل سیلز ٹیکس جمع کرنے کی اجازت اور ہدف دے، ہم پورا کریں گے اور سارا پیسہ وفاق کو دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا قطر کے وزیر مملکت ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلیفونک رابطہ
سندھ کے عوام کی فلاح
بلاول بھٹو نے کہا کہ جب ہم جنرل سیلز ٹیکس کے ہدف سے زیادہ پیسے جمع کریں گے تو پھر اسے اضافے رقم کو سندھ کے عوام پر خرچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بحران ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وفاقی ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکے۔ صوبائی خودمختاری کے بعد ہم نے اپنا کردار ادا کیا اور وفاق کی مشکلات کو کم کرنا چاہتے ہیں۔
عوام کو صحت کی سہولیات
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے منشور پر عمل درآمد کرتے ہوئے یہ ممکن بنارہی ہے کہ اپنے صوبے کی عوام کو مفت و معیاری علاج کی سہولتیں ان کی گھر کی دہلیز پر پہنچائیں۔ اس جدوجہد میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کا بہت بڑا کردار ہے جو اب دنیا کا سب سے بڑا امراض قلب کا بلکل مفت علاج کرنے والا نیٹ ورک بن چکا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم یا مالی وسائل کو غلطی سمجھنے والوں کیلیے این آئی سی وی ڈی کی کارکردگی جواب ہے۔ ہمیں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کی مدد سے کامیابیاں ملی ہیں۔








