ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
آپ کو اب اللہ پاک سے خاص مدد طلب کرنی ہے کیونکہ آپ کے ہاتھوں سب رشتے ضائع ہوتے جا رہے ہیں۔ صرف اللہ ہی ہے جس نے ہمارا ساتھ نہیں چھوڑنا، غور ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی اے میں تحریک پاکستان کے کارکن ریاض احمد چوہدری کے اعزاز میں تقریب، اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
آپ صورہ حضر کی آخری تین آیات پڑھ کر گھر سے نکلا کریں تاکہ ہر طرح کی آفت سے بچا جا سکے۔ اور زبان بند رکھیں، یہ قابو میں نہیں ہے تو ہی مسئلے پیدا ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایسے محسوس ہورہا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی مریم نواز کے کنٹرول میں ہے”حماد حسن
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
اچھا دن ہے، اللہ نے چاہا تو وہ مشکل بھی حل ہو گی جو پریشان تھے، اور روزگار کا مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے۔ آج کا دن کئی حوالوں سے بڑا ہی ایم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، پاکستان ٹیم ورلڈکپ کھیلنے جائیگی یا نہیں، فیصلہ حکومت کریگی، محسن نقوی
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
صدقہ روزانہ کی بنیاد پر دیں، اس وقت اس کی اشد ضرورت ہے۔ آپ بلا وجہ کسی انجانی سی بندش میں آ رہے ہیں۔ ابھی وقت ہے، بھاگ کر اس سے نکل جائیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے اٹارنی جنرل کیلئے نئے نام کا اعلان کر دیا
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
ایک اچھی آفر ملنے کا امکان ہے، اور جس طرف سے امید نہیں تھی وہ بھی کام ہوتا ہوا دکھائی دے گا۔ اس وقت مالی طور پر بھی ایک بڑا فائدہ آپ کی جانب بڑھ رہا ہے، ان شاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: اثاثے ظاہر نہ کرنے کا کیس ؛پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے خلاف کارروائی سے روک دیا
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
صدقات دیئے رہیں، حسب توفیق ضروری ہیں۔ مخالفین سازشی دشمن اور ستاروں کی رجعت آپ کو تنگ کر سکتی ہے۔ ابھی دن اچھے نہیں ہیں، آپ کے لئے آزمائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن کریش! 4 ماہ کی کم ترین سطح پر قیمت، سرمایہ کاروں میں کھلبلی
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے، وہ بڑی خاموشی سے چلیں اپنے مقصد کی جانب۔ اگر اوپن ہوئے تو کام خراب ہو سکتا ہے، ان دنوں حسد کرنے والے گھیرے ہوئے ہیں آپ کو۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ جرمنی، میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
صورتحال ابھی بھی آزمائشی سی چل رہی ہے۔ آپ کو جس بھی طرح سے ممکن ہو اسے گزارنا ہے، اور اگر خاموشی صدقہ خیرات سے کام لیتے ہیں تو آپ کے لئے زیادہ مناسب رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 30 جون تک کمرشل بینکوں سے مزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ لینے کا فیصلہ
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
آپ ان معاملات میں الجھے ہوئے ہیں جن کا آپ سے کوئی خاص تعلق نہیں ہے۔ ان دنوں اپنی ذات کو دیکھیں، بلا وجہ دوسروں کی وجہ سے پریشانیاں سر اٹھا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ساہیوال کے نواحی گاؤں میں بہو کوزندہ جلانے کے واقعہ کا نوٹس
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
جو لوگ اب اگر اپنی زندگی کے اہم فیصلے لے کر قدم اٹھا لیں گے تو ان شاءاللہ اس کے بارے شاندار نتائج حاصل کر سکیں گے۔ آج اس کے لئے فوری آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شدید زلزلے سے کتنی اموات ہوئیں اور کتنے گھروں کو نقصان پہنچا ؟افغان ہلال احمر نے تفصیلات بتا دیں
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
کاروباری حضرات کے لئے اچھا دن ہے۔ مالی طور پر معاملات میں بہتری کی امید ہے، اور جن لوگوں نے اپنے لئے کوئی نیا کام شروع کرنے کا سوچا ہے وہ بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
آج انہونی ہے کہ وہ کام ہو رہا ہے جس کے بارے میں کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا۔ دل کو سکون ملے گا، مایوسی کی کیفیت ختم ہو گی، اور بند راستے اور مستقبل کے دروازے کھل رہے ہیں۔








