راولپنڈی میں لڑکی کے بال کاٹنے کا کیس، عدالت نے دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا
سماعت کی تفصیلات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاکر ایمان طاہر کے بال کاٹنے کے معاملے میں عدالت نے دونوں ملزمان جلیل اور انیس کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں اخبارات، ٹی وی، ورزش کا سامان نہیں دیا جارہا، لباس اور بستر دینے میں تاخیر، معالج سے چیک اپ نہیں کرایا جارہا، عمران خان
عدالت کا فیصلہ
سول جج صوفیہ ملک نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں، ایف آئی آر درج کرنے میں بھی تاخیر ہوئی۔ متاثرہ لڑکی موجود نہیں تھی اور اس نے مقدمہ درج نہیں کرایا، جبکہ ریکارڈ میں اس کا بیان بھی شامل نہیں ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ ہواؤں اور زبانی کلامی دعووں کی بنیاد پر کیسز قائم نہیں ہو سکتے۔
ملزمان کی رہائی
عدالت نے دونوں ملزمان کو 50،50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد رہائی کا حکم دیا۔ پولیس بال کاٹنے والے حقیقی ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی، جبکہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے پولیس اہلکار کو مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔








