الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار کر دیا
الیکشن کمیشن کا ردعمل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حیرت انگیز انکشاف: خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی موت کی تحقیقات میں لڑکی اور لڑکا گرفتار
خط کا جواب
ایکسپریس کے مطابق الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے خط کا جواب دے دیا، خط کے جواب میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ آپ نے 13 نومبر کو درخواست کی کہ آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت تسلیم کی جائے۔
انٹرا پارٹی الیکشنز کی صورت حال
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس زیر التواء ہے لاہور ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر پی ٹی آئی نے لے رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آپ کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم نہیں کیا جا سکتا اور آپ کو کوئی قانونی حق بھی حاصل نہیں۔








