جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے
جنید جمشید: ایک یادگار شخصیات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف نعت خواں اور سابق پاپ گلوکار جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے آج نو سال گزر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کا کوئی چانس نظر نہیں آ رہا ، فیصل واوڈا
پرانا وقت اور شہرت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق 3 ستمبر 1964 کو کراچی میں پیدا ہونے والے جنید جمشید نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی مگر موسیقی کے میدان میں قدم رکھتے ہی غیر معمولی شہرت حاصل کی۔
ان کے پہلے ہی البم نے انہیں بلندیوں تک پہنچا دیا جبکہ ان کا مقبول گیت "دل دل پاکستان" ملک بھر میں ان کی پہچان بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: New Petition Filed Against Proposed Constitutional Amendments in Supreme Court
دینی خدمات کی طرف رجوع
شہرت کے عروج پر 2004 میں انہوں نے موسیقی کو خیرباد کہہ کر خود کو دین کی خدمت اور تبلیغ کے لیے وقف کر دیا۔ 2005 میں انہوں نے اپنا پہلا نعتیہ البم ریلیز کیا جو بے حد پسند کیا گیا۔ 2014 میں ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔
یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی‘ پاکستانی سفارتخانے کی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
کاروباری میدان میں کامیابی
مذہبی رجحان کے ساتھ جنید جمشید نے کاروباری میدان میں بھی قدم رکھا اور "جِے ڈاٹ (َ.J)" کے نام سے لباس کا برانڈ متعارف کرایا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کے کامیاب برانڈز میں شامل ہوگیا۔
آخری سفر
7 دسمبر 2016 کو جنید جمشید حویلیاں کے قریب المناک فضائی حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے لیکن ان کی آواز، شخصیت اور پیغام آج بھی ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہے۔








