معروف اداکار خاقان شاہنواز نے اداکارہ سبینہ سید سے منگنی کرلی
منگنی کی خوشخبری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے دو مقبول نوجوان اداکار خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے منگنی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسکول سپورٹس فیڈریشن کی پہلی الیکٹورل جنرل کونسل میٹنگ، 22 رکنی کابینہ منتخب
انسٹاگرام پر اعلان
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنی جاندار اداکاری اور کامیاب ڈراموں کے ذریعے کم وقت میں شائقین کے دل جیتنے والے خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی سے متعلق بتایا۔
انہوں نے ایک دلکش مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے جوابی حملوں میں بھارت کو اب تک کیا نقصان پہنچایا؟
دلکش تصاویر
کھلے میدانوں میں، روایتی پنجابی لباس پہنے دونوں نے تصاویر شیئر کیں اور ساتھ خوبصورت کیپشن لکھا کہ ’ہمارا تو ہو گیا، آپ لوگ اپنا دیکھ لو‘۔
یہ بھی پڑھیں: ممکن ہے قطر حملے نے پاک سعودی معاہدے کے مذاکراتی عمل کو تیز کیاہو، خواجہ آصف
مداحوں کی مبارکبادیں
مداحوں، ساتھی فنکاروں اور دوستوں کی جانب سے جوڑے کو مسلسل مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، جج نے محفوظ فیصلہ سنادیا
سبینہ سید کی کامیاب شروعات
واضح رہے کہ سبینہ سید نے 2017 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور مقدر، یقین کا سفر، دوبارہ، ایک اور لو اسٹوری جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
وہ جلد ہی آنے والے ڈرامے نیلی کوٹھی میں بھی نظر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں: سرفراز بگٹی
خاقان شاہنواز کا شوبز کیریئر
دوسری جانب، خاقان شاہنواز نے 2023 میں شوبز میں قدم رکھا اور مقبول ڈرامے یونہی سے شہرت حاصل کی۔
اس کے بعد وہ سکون، مائی ڈئیر سنڈریلا اور ویری فلمی میں بھی نظر آئے۔
ماضی کی یادیں
دونوں اداکار پہلے بھی کلئیر شیمپو کی سوشل میڈیا مہم میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور مختلف تقریبات میں ایک ساتھ دیکھے گئے، جن میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی بھی شامل ہے۔








