حافظ نعیم الرحمٰن نے 21 دسمبر کو ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا
حافظ نعیم الرحمٰن کا دھرنے کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے 21 دسمبر کو پنجاب کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پنجاب کے بلدیاتی قانون کے خلاف مظاہرے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ یہ پہلا ایکٹ لاتے ہیں اور اس کو چیلنج کر کے قوم کو بیوقوف بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ’’ڈیجیٹل ڈریپ سسٹم‘‘ کا افتتاح کر دیا
پنجاب کا بلدیاتی قانون
انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ نہیں ہے، یہ کالا قانون ہے، یہ قانون شہروں اور یونین کونسل کا حق بھی کھا رہا ہے۔ امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ جاگیرداروں نے پورے سسٹم پر قبضہ کر رکھا ہے، یہ لوگ ظلم کے اس نظام کو قائم رکھتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ ہم 21 دسمبر کو پورے پنجاب کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں دھرنا دیں گے، یہ جو کچھ بانٹتے ہیں اپنے ہی خاندان میں دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قوم کو دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری، کرپشن، سیاسی خلفشار، مخالفت برائے مخالفت اور دیگر بہت سی قباحتوں کا سامنا ہے۔
سیاسی نظام پر تنقید
حافظ نعیم نے کہا کہ 40، 40 سال پولٹیکل ورکر محنت کرتا ہے لیکن کبھی پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا، جبکہ یہاں تو چچا وزیرِ اعظم اور بھتیجی وزیرِ اعلیٰ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب قوم کے سامنے جھوٹ بولتے ہیں، ہمیں مل کر اس نظام کا خاتمہ کرنا ہے, جماعتِ اسلامی عوام کے ساتھ اتحاد کر رہی ہے۔ میں حکومت سے پوچھتا ہوں کہ کوئی عوام کی آواز کے لیے بینر لگائے اور آپ اتار دیں؟
یہ بھی پڑھیں: چنگان نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ‘اوشان X7’ کی قیمت میں زبردست کمی کا اعلان
اختیارات کی واگزارگی
امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ تمام اختیارات بلدیاتی حکومتوں کے حوالے ہونے چاہئیں، تحصیل گورنمنٹ کا اختیار ہونا چاہیے۔ یہ ملکوں اور بادشاہوں کا نظام نہیں ہے، جس کو چاہا نواز دیا، ہم اس کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔
قانونی چیلنج اور شعور کی ضرورت
اُن کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ ان لوگوں نے عدالتوں میں بھی قبضہ کر رکھا ہے، یہ جو خاندانی پارٹیاں ہیں، یہی مضبوط ہوتی رہیں، اور اس حوالے سے شعور آنا بہت ضروری ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ میں میاں نواز شریف سے پوچھتا ہوں کہ یہ کون سی ووٹ کو عزت ہے کہ حکمراں انڈر پاسز اور سڑکوں پر اپنی تختیاں لگاتے ہوئے نظر آئیں؟








