مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش
بارش کی خبر
مدینہ منورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) - مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بھی باران رحمت سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ لوگ جب جیل میں تھے، میڈیا سے بات کر سکتے تھے، پیشیوں پر آتے تھے مگر یہاں عمران خان کو وٹس ایپ کال پر پیش کیا جارہا ہے، عاصمہ جہانگیر کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کیا جواب دیا؟ جانیے
زائرین کی خوشیوں کا اظہار
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مدینہ منورہ سمیت ملحقہ علاقوں میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں۔ گنبد خضریٰ پر برسنے والی بارش کے بعد روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے، زائرین نے بادل برسنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
موسم کی تبدیلی
بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ آنے والے زائرین گرم لباس ساتھ رکھیں۔








