ریٹائرڈ ملازمین کے لیے خوشخبری، جی پی فنڈ کی رقم بلا تاخیر فراہم کرنے کے لیے فاسٹ ٹریک سیل قائم
فاسٹ ٹریک سیل کا قیام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریٹائرڈ ملازمین کو جی پی فنڈ کی رقم بلاتاخیر مہیا کرنے کے لئے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب آفس میں فاسٹ ٹریک سیل قائم کر دیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور نے سیل کا افتتاح کیا۔ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نعمانہ گل رخ سمیت اے جی آفس کے افسران اور 2025ء میں ریٹائر ہونے والے مختلف محکموں کے ملازمین نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے حالیہ جنگ کے آغاز سے عرب ممالک میں اپنے اہداف پر 2000 ڈرونز اور 500 میزائل داغے
ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا خطاب
شرکاء سے خطاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور نے کہا کہ جی پی فنڈ فاسٹ ٹریک سیل کا مقصد ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔ انہیں اب خوار نہیں ہونا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ، خطے بارے تبادلہ خیال
نظام میں شفافیت اور بہتری
اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نعمانہ گل رخ نے کہا کہ فاسٹ ٹریک سے نظام میں شفافیت اور بہتری آئے گی۔ اور ملازمین کا ہر سال کا ڈیٹا سسٹم میں خود کار طریقے سے اپڈیٹ کردیا جائے گا، جس سے ریٹائر ہونے والے ملازمین ریٹائرمنٹ کے وقت اپنی فائل جمع کرواکر باآسانی اپنا جی پی فنڈ وصول کریں گے۔ اگر کسی ملازم کو جی پی فنڈ کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا ہو تو میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں۔
تقریب میں تقسیم کی جانے والی دستاویزات
تقریب حال ہی میں ریٹائر ہونے والے مختلف محکموں کے ملازمین میں ریٹائرمنٹ شیٹ بھی تقسیم کی گئیں۔








