امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر بھارت پر نئے ٹیرف لگانے کا عندیہ دیدیا
امریکی صدر کا بھارت کے خلاف نئے ٹیرف کا عندیہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر نئے ٹیرف لگانے کا عندیہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: میرپور ماتھیلو: مال بردار ٹرین کا انجن اور 4 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں
وزیر خزانہ سے گفتگو
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میٹنگ کے دوران وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے پوچھا کہ بھارت کو امریکہ میں چاول ڈمپ کرنے کی اجازت کیوں ہے؟
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور بچے کی جان لے لی، شہریوں نے ڈرائیور کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ جانیے
چاول پر محصولات کا سوال
ٹرمپ نے کہا کہ انہیں محصولات ادا کرنا ہوں گے، کیا انہیں چاول پر چھوٹ ہے؟
یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں : وزیر اعظم
وزیر خزانہ کا جواب
امریکی وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ ہم ابھی بھی بھارت کے تجارتی معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔
تعلقات میں سردمہری
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں سرد مہری ہے، بھارت کی جانب سے امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل فائنل نہ کرنے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر 50 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا。








