کراچی میں اسلحے کی نمائش، سیف سٹی کیمرے کی مدد سے پہلا مقدمہ درج
پولیس کا پہلا مقدمہ درج
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمرے کے ذریعے جدید اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کا سراغ لگاتے ہوئے شہر میں اس نوعیت کا پہلا مقدمہ درج کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: این ایف سی ایوارڈ کے معاملات کو پایۂ تکمیل تک پہنچانا ہماری منزل ہے: وزیر خزانہ
ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ کی وضاحت
ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ آئی جی سندھ نے سیف سٹی پروجیکٹ کےکیمرے اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھی استعمال کرنےکی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں کیمرے کی مدد سے اسلحے کی نمائش کے الزام میں پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپیس سیشن کے دوران تنقید کے بعد پی ٹی آئی کے سالار وزیر نے انٹرنیٹ پر صنم جاوید کو کھری کھری سنادیں
گرفتاری کی تفصیلات
شاہین کمپلیکس کے قریب نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ جدید اسلحے کی واضع نمائش کر رہا تھا۔ تاہم کیمرے کی مدد سے گاڑی ٹریس کر کے سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار گارڈ کے خلاف آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ کا حکم
خیال رہے کہ دو روز قبل آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کیمروں کی مدد سے نگرانی کرنے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا تھا۔








