سموگ کے تدارک کے لیے سخت اقدامات، پولیس سمیت تمام ہیوی گاڑیوں کی چیکنگ کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک سے متعلق دائر درخواستوں پرگزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا جس میں دھواں چھوڑنے والی پولیس گاڑیوں سمیت تمام ہیوی گاڑیوں کی جامع چیکنگ کا حکم دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں شدید بارش اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، وارننگ جاری

ہنر مند گاڑیوں کی چیکنگ کی ہدایات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریری حکم جسٹس شاہد کریم نے جاری کیا جس میں عدالت نے ہدایت کی کہ پولیس اور دیگر سرکاری و نجی ہیوی گاڑیوں کی چیکنگ کر کے ان کی فٹنس سے متعلق رپورٹ محکمہ ماحولیات کو پیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: موت کا جشن: وہ خواتین جو مردوں کی موت پر رقص کے لیے مدعو کی جاتی ہیں

شوگر ملز کی حالت اور واٹر ٹریٹمنٹ

عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شوگر ملز میں ٹریٹمنٹ پلانٹس کی اپ ڈیٹ تفصیل رپورٹ میں شامل کی جائے اور بتایا جائے کہ آیا چھ شوگر ملز نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس نصب کرلیے ہیں یا نہیں۔ عدالت نے واسا کو ہدایت کی کہ پانی کے چارجز کے لیے متعلقہ رولز کے تحت نوٹسز جاری کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری کیلئے وسط دسمبر کی تاریخ مقرر

درختوں کی حفاظت کے اقدامات

تحریری حکم کے مطابق ناصر باغ میں جاری تعمیراتی کام کے دوران کسی بھی درخت کو کاٹنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ باغ سے 123 درخت ٹرانسپلانٹ کیے گئے ہیں۔

پی ایچ اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ منتقل کیے گئے درخت محفوظ ہیں اور ان کی باقاعدہ دیکھ بھال کی جا رہی ہے، ان پر نمبر بھی لگا دیے گئے ہیں۔ عدالت نے پی ایچ اے کو درختوں کی منتقلی سے متعلق جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان یمن میں امن کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل پر یقین رکھتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ٹریفک کے مسائل کا حل

ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے بتایا کہ سی ٹی او آفس میں جامع ٹریفک پلان پر مشاورت کے لیے میٹنگ ہوئی جبکہ سی ٹی او آفس اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی جا رہی ہے۔

سموگ پر مزید سماعت

علاوہ ازیں عدالت نے ای پی اے کے وکیل سے سموگ تدارک سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...